To leave this site quickly, click the Quick Exit button below. Learn more about Quick Exit button here. If you don’t want your browser history saved, please open incognito browsing mode. Learn more about incognito mode here.  In an emergency, call 000.

حفاظتی منصوبہ بندی کے متعلق

حفاطتی منصوبہ بندی حالات کے غیر محفوظ ہونے کی صورت میں کسی لائحہ عمل کے بارے میں سوچنے اور اسے بنانے کا ایک طریقہ ہے۔

ایک حفاظتی منصوبہ بنانے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ کسی بھی منصوبے کو مخصوص حالات کے  لحاظ سے مناسب ہونا چاہیئے اور اس سے فی الوقت حفاظت کا بندوبست ہونا چاہیئے۔ حالات کے تبدیل ہونے کی صورت میں منصوبہ بھی تبدیل ہو جائے گا۔

 ایسا کوئی منصوبہ گھر اور خاندان کے اندر تشدد کا ارتکاب ہونے کی صورت میں حفاظت کو بہتر بنانے کے طریقوں اور تجاویز پر غور کرنے اور ان کو ترتیب دینے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ ان لوگوں کی بھی مدد کر سکتا ہے جو کسی ایسے شخص کی طرف سے جنسی تشدد کا شکار ہو رہے ہوں جس کو وہ جانتے ہوں۔

رشتے دار اور دوست مدد اور معلومات فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گھر اور خاندان کے اندر ہونے والے تشدد سے متعلق سروسز اور جنسی زیادتی سے متعلق سروسز بھی مدد کرنے، انتظامات کرنے  اور سہارا دینے کے لیے موجود ہیں۔ یہ سروسز مختلف امکانات کے بارے میں سوچنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

حفاظتی منصوبہ بندی کو سمجھنا

ممکن ہے آپ اپنے لیے حفاظتی منصوبہ بنا رہے ہوں یا پھر کسی رشتے دار یا دوست کے لیے جس کو تشدد کا سامنا ہو۔ 

آپ کے اپنے لیے حفاظتی منصوبہ

اگر آپ اپنے لیے حفاظتی منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کو پہلے سے اندازہ ہو گا کہ کس چیز سے فائدہ ہوا ہے اور کس سے نہیں۔ یہ ایک مثبت پہلو ہے۔ ان چیزوں کے بارے میں سوچیں جن سے فائدہ ہو رہا ہے اور پھر نیچے دی ہوئی چیک لسٹ کو ایک نظر دیکھیں کہ ان میں کوئی اور ایسے طریقے ہیں جو ایک حفاظتی لائحہ عمل تیار کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

 

اپنے لیے حفاظتی منصوبہ بناتے وقت یہ چند ضروری چیزیں ذہن میں رکھیں:

  • تشدد کا ارتکاب کرنے والا اس کے لیے ذمہ دار ہے۔ تشدد کو روکنے کی کوشش کرنے سے آپ کو لگے کا کہ آپ کو پھونک پھونک کر قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ کیونکہ بدسلوکی کرنے والے لوگ اکثر اپنے غصے اور حاکمانہ رویے کا جواز فراہم کرنے اور اس کو درست ٹھہرانے کے لیے نئی نئی وجوہات تلاش کر لیتے ہیں۔ اپنی حفاظت کو بہتر بنانے کی تدابیر ڈھونڈنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ خود کو تشدد واقع ہونےیا تشدّد کرنے والے شخص کے 'آپے سے باہر ہونے'  کیلئے ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

  • حفاظتی منصوبہ بندی کو مستقل بہتر بناتے رہنا چاہیئے خاص طور پر حالات میں تبدیلی آنے کی صورت میں جیسا کہ حاملہ ہونا، بچے کی پیدائش یا رہائش صورت حال میں تبدیلی۔

  • گھر اور خاندان کے اندر ہونے والے تشدد سے متعلق سروسز آپ کی معاونت کر سکتی ہیں اور آپ کے ذہن میں پہلے سے موجود تجاویز کے علاوہ آپ کے لیے مزید تجاویز پیش کر سکتی ہیں۔ مقامی سروسز کے لیے یہاں پر چیک کریں [انگریزی میں] یا 1800 737 732 پر 1800RESPECTT کو فون کریں۔

رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ حفاظتی منصوبہ بندی

تشدد کا سامنا کرنے والے کسی شخص کے لیے حفاظتی منصوبہ بناتے وقت سب سے پہلے اس کی بات کو غور سے سنیں۔ ایک عورت اپنے حالات کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے سب سے پہلے اس کے بارے میں سنیں اور سوالات پوچھیں۔ اس سے آپ کو خطرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ معلوم کریں کہ اپنی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے وہ کیا اقدامات پہلے ہی کر رہی ہے اور اس کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان معلومات کو ایک بنیاد کے طور پر استعمال کریں۔ نیچے دی گئی چیک لسٹ سے آپ کو منصوبہ بنانے کے لیے تجاویز مل سکتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ یہ تمام تجاویز آپ کے حسب حال ہوں۔ 

ذہن میں رکھیں کہ جرم کا ارتکاب کرنے والے ایک سے زیادہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں اور کچھ ایسی انفرادی ضروریات بھی ہو سکتی ہیں جو منصوبے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ 

یاد رکھیں کہ آپ کا کام اچھا یا برا طے کرنا  یا کوئی فیصلہ کرنا نہیں۔ 'تعلق کا بس ختم کر دینا' ہمیشہ محفوظ ثابت نہیں ہوتا۔ ہمیں معلوم ہے کہ کسی تعلق کو ختم کرتے وقت ایک شخص کی زندگی اور سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوتا ہے۔ اپنے دوست یا رشتے دار کے ساتھ ایک ایسا منصوبہ بنانے کی کوشش کریں جو اس کے لیے کارآمد ہو۔

کسی رشتے دار یا دوست کے لیے حفاظتی منصوبہ بناتے وقت ان ضروری چیزوں کو ذہن میں رکھیں:

  • حفاظتی منصوبہ اعتماد پیدا کرنے کے عمل کا ایک حصہ ہو سکتا ہے۔ یہ تعلق تشدد کے شکار یا اس سے بچ جانے والے لوگوں کے لیے سب سے اہم سہارا ثابت ہو سکتا ہے۔

  • اگر بچوں کا معاملہ  ہے تو آپ کے لیے ہماری ویڈیو Keeping Kids Safe (بچوں کی حفاظت) مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

  • اگر بچوں کو نقصان پہنچنے کا کوئی اندیشہ ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ لازمی طور پر اطلاع دینے کے پابند [انگریزی میں] ہوں۔

  • اپنی معاونت کے لیے آپ ماہر سروسز سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اگر کسی خاتون کو ان سروسز کی ضرورت ہے تو اسے گھریلو تشدد، قانون، معاشرت اور مستقل معاونت کے شعبوں کے ماہرین سے رجوع کرنے کے بارے میں بتائیں ۔ مقامی سروسز کے لیے یہاں پر چیک کریں [انگریزی میں] یا 1800 737 732 پر 1800RESPECTT کو فون کریں۔

محفوظ رہنے کے متعلق چیک لسٹ

یہ چیک لسٹ حفاظت کو بہتر بنانے والی چیزوں کے بارے میں ایک عمومی ہدایت نامہ ہے۔ براہ مہربانی ذہن میں رکھیں کہ حفاظتی منصوبہ ہر شخص کے انفرادی حالات کے مطابق ترتیب دیا جانا چاہیئے۔  

 

حفاظتی منصوبہ سازی کی فہرست (چیک لسٹ)

یہ چیک لسٹ ان چیزوں کے بارے میں ایک ہدایت نامہ ہے جو آپ حفاظت میں مدد دینے کے لیے کر سکتے ہیں۔

 حفاظتی منصوبہ سازی کی فہرست (چیک لسٹ)

Developed with: Domestic Violence Resource Centre Victoria